شوٹنگ کے دوران تھپڑا مار دیا تھا ۔۔ امیتابھ بچن کو تھپڑ مارنے والا اداکار، جو آج تک رو رہا ہے، دیکھیے

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکثر کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو کہ سب کی توجہ کا باعث بن جاتا ہے، ایسا ہی کچھ امیتابھ بچن اور اداکار پونیت اسار کے ساتھ ہوا تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی اداکار پونیت اسار اگرچہ سائڈ رولز کی وجہ سے بالی ووڈ میں موجود تھے تاہم ان کے مقابلے میں تھے امیتابھ بچن، جن کے درمیان ہونے والا ایک معاملہ پونیت کے کیرئیر کی تباہی کا باعث بنا۔

فلم کولی میں پونیت اسار پہلی مرتبہ بالی ووڈ میں اداکاری کی شروعات کر رہے تھے، لیکن امیتابھ تو تھے بالی ووڈ کا ستارہ، کولی کے ہی ایک سین میں پونیت اور امیتابھ بچن کو آپس میں گتھم گتھا ہونا تھا، جس کے لیے دونوں اداکاروں کو سمجھا دیا گیا تھا، کہ کس طرح لڑنا ہے۔

تاہم شوٹنگ شروعات ہوتے ہی سب کی توجہ حاصل کر گئی، دونوں اداکار نے شروعات میں ہدایات پر عمل کیا تاہم ایک موقع ایسا آیا جب پونیت نے امیتابھ بچن کو مکا دے مارا، مکا کچھ اس طرح زور دار تھا کہ امیتابھ بچن کو ہوش ہی نہ رہا اور وہ زخمی ہوگئے۔

یوں اچانک اداکاری کے دوران زخمی ہوتا دیکھ شوٹنگ روکنا تو پڑی تاہم معاملہ فل وقت کے لیے تھم گیا تھا، لیکن اس کے بعد آنے والی مشکلات کا پونیت کو اندازہ نہیں تھا، کیونکہ انہوں نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی۔

پونیت بتاتے ہیں کہ شوٹنگ کے دوران لڑائی کا سین تھا، جس میں اوپر نیچے ہو جاتا ہے، اسی دوران میرا ہاتھ امیتابھ بچن کو لگا جو کہ غلط تھا، لیکن اس کے بعد میرے کیرئر کا برا وقت شروع ہو گیا تھا، اس کے بعد کوئی رول مجھے نہیں مل رہا تھا اور اگر ملتا تو وہ رول مجھے اچھا نہیں لگتا تھا، جو رول مجھے پسند تھا وہ مجھے نہیں ملتا تھا۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments