بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے معافی مانگ لی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں یہ بولوں گی کہ ‘I’m sorry’

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری تھی تاہم اب اروشی نے رشبھ پنٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اروشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ حالیہ تنازعہ کے درمیان رشبھ پنٹ سے معافی مانگتے ہوئے نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب ایک رپورٹر نے اروشی سے بولا کہ میرے ذریعے آپ رشبھ پنٹ تک اپنا کوئی پیغام پہنچانا چاہتی ہیں تو بول دیں، جس پر بھارتی اداکارہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں یہ بولوں گی کہ ‘I’m sorry’۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments