نظروں سے اوجھل لمحات٬ شہزادی ڈیانا کی وہ 10 تصاویر جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی

پنی موت کے وقت، شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی ایسی خواتین میں ہوتا تھا جن کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی جاتی تھیں۔ جب ان کا اچانک انتقال ہوا تو پوری دنیا سوگ میں چلی گئی۔ اگرچہ انہوں نے اپنی زندگی کا طویل عرصہ مسلسل کیمروں کی روشنیوں میں گزارا، لیکن اس کے باوجود ان کی چند نایاب تصاویر ایسی بھی ہیں جو ان کی دلچسپ زندگی اور کیریئر پر گہری نظر ڈالتی ہیں۔ Ski Tripیہ تصویر اس وقت لی گئی جب شہزادی ڈیانا اپنے دونوں بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری کے ساتھ آسٹریا میں اسکی ( ski ) سے لطف اندوز ہورہی تھیں- پرنس ہیری اس وقت صرف 9 سال کے تھے-

image

 Getting Into The Carیہ 1960 کی دہائی کی لیڈی ڈیانا کی ایک انتہائی نایاب تصویر ہے جو کہ ان کے 1980 میں شاہی خاندان کا رکن بننے سے قبل کھینچی گئی تھی- لیڈی ڈیانا ہمیشہ ہی ایک پرکشش اور خوش شکل خاتون کے طور پر دیکھی گئیں-

image

 Landmine Survivorsڈیانا بہت سے لوگوں کے لیے ایک غیر معمولی انسان دوست اور رول ماڈل تھیں۔ یہ تصویر 1997 میں اس وقت لی گئی جب وہ انگولا میں بارودی سرنگ کے متاثرین سے ملنے گئی تھیں۔

image

 Oh, Harry!ہیری اپنے بچپن میں اپنی شرارتوں میں سے ایک کا مظاہرہ کر رہے ہیں- لیڈی ڈیانا کی گود میں موجود ہیری یہ سب اس وقت کر رہے ہیں جب بکنگھم پیلس کے ارد گرد لوگوں کا ایک ہجوم موجود ہے-

image

 Everything Is About The Hairشہزادی ڈیانا کے بالوں کا اسٹائل اکثر خبروں میں رہا۔ 1988 کی یہ تصویر بھی اسی حوالے سے مشہور ہے۔ وہ خوش ہیں جب وہ میلبورن میں ایک سرکاری استقبالیہ میں اپنے بالوں کے نئے اسٹائل کی نمائش کررہی ہیں۔

image

 Hunter Bootsشہزادی ڈیانا نئے فیشن کو قائم کرنے کے حوالے سے بےپناہ شہرت رکھتی تھیں- یہاں تک کہ Hunter Boots ڈیانا نے فیشن کے طور مقبول ہونے سے بھی پہلے پہنے- اسی لیے ڈیانا کے اسٹائل کو بہت پسند کیا جاتا تھا-

image

 With The Children1983 کی اس تصویر میں شہزادی ڈیانا کینسنگٹن پیلس میں شہزادہ ولیم کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس وقت، وہ صرف 8 ماہ کے تھے-

image

 Trip To Indiaیہ ایک بہت ہی دلچسپ تصویر ہے۔ 1992 میں، مدر ٹریسا کو شہزادی ڈیانا کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جب وہ ہندوستان کے دورے پر آئی تھیں۔

image

 Austrailia Tripیہ تصویر شہزادی ڈیانا کی آسٹریلیا کے شاہی دورے کے دوران لی گئی تھی۔ یہ شاٹ 1983 میں لیا گیا تھا، اور اس تصویر میں انہوں نے بینی اونگ کا ڈیزائن کردہ شاندار گاؤن پہن رکھا ہے۔

image

 Thorpe Parkeاس تصویر میں ڈیانا کو اپنے بیٹے شہزادہ ہیری کے ساتھ تھورپ پارک تفریح کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر 13 اپریل 1993 کو نیویارک شہر میں لی گئی تھی۔

image

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments