موٹر سائیکل کیوں ٹکرائی؟ کراچی میں واردات کا نیا طریقہ سامنے آگیا، شہری خوف کا شکار

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ اس حد تک منفرد ہوتی ہیں، کہ سب کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کی سڑک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں ڈکیتی کی ایک نئی واردات کو متعارف کرایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے، لیکن اچانک گلی سے بائیک نکلتی ہے، جس پر تین مسافر سوا ہوتے ہیں۔

لیکن اچانک گلی سے نکلتی موٹر سائیکل دوسری سمت سے آنے والی بائیک سے ٹکرا جاتی ہے، جس پر دو افراد سوا تھے۔

دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی زمین پر گر جاتے ہیں، یوں معلوم ہو رہا تھا کہ کیسے ایک حادثہ ہوا ہے، لیکن صورتحال اچانک اس وقت بدل گئی جب جامنی رنگ کی شلوار کمیز پہنے نوجوان نے اسلحہ نکال کر لہرانا شروع کر دیا اور حادثے کے دوسرے دو افراد کی جانب اسلحے کا منہ کر دیا۔

جس پر دونوں نوجوان خوف کے مارے بھاگنے لگے، اور پھر وہی تین افراد نے دوسری موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔

صرف یہی نہیں بلکہ پاس سے گزرنے والی مزید دو موٹر سائیکلوں کو موقع پر گن پوائنٹ پر روک کر چھین لیا۔

دیدہ دلیری یہ دیکھیے کہ پورے منظر نامے میں کوئی پوچھنے والا نہ تھا اور ڈکیت اپنا کام کرتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments