جینڈر ایکٹ کے خلاف جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع کوٸٹہ کا آج 22 ستمبر ہونیوالی احتجاجی ریلی ومظاہرہ

انس جینڈر ایکٹ کے خلاف جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع کوٸٹہ کا آج 22 ستمبر ہونیوالی احتجاجی ریلی ومظاہرہ میں تمام مسلمانوں بھرپور شرکت کرے جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع کوٸٹہ کے امیر مولنا قاری مہراللہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کےخلاف جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع کوٸٹہ آج 22 ستمبر بروز جمعرات بوقت 3 بجے ضلعی سیکرٹریٹ نیو نجم الدین روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی جاٸینگی اور باچاخان چوک پر احتجاجی جلسہ عام ہوگا جس سے مرکزی وصوباٸی قیادت خطاب فرماٸینگی اس بےحیاٸی بل کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے میں تمام مسلمان بھرپور شرکت کرے۔ اس بےحیاٸی بل کے خلاف میدان میں نکلنا ایمانی فریضہ ہے مغربی قوتوں کی ایجنٹ یہ قانون ہم جنس پرستوں کے تحفظ کا بل ہے ٹرانس جینڈر ایکٹ سے مغربی بدتہذیبی، جنسی آوارگی اور بے راہ روی کے لیے راہ ہموار کیا جارہا ہے مغربی این جی آوز کے ایجنٹ مملکت خداداد پاکستان میں مغربی تہذیب کی آبیاری کے لیے یہ کوششیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کی تمام شقیں اسلامی تعلیمات سے بغاوت کا منہ بولتا ثبوت ہےمعاشرہ کو برباد کرنے کے لیے شیطانی منصوبوں کو پاکستان پر مسلط کیا جارہا ہے۔یہ کسی صنف سے ہمدردی کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ قانون ہم جنس پرستوں کے تحفظ کا قانون ہے حقوق کے نام پر ٹرانس جینڈر ایکٹ، عورت مارچ، حقوق نسواں یہ سب شیطانی قوتوں کی بے حیاٸی اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی منصوبے ہیں ان مغربی قوتوں کی ایماء پر ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں مولنا فضل الرحمٰن مسلم لیگ (ن)کے اتحادی تھے کہ اسپیکر ایاز صادق نے یہ بل پاس کیا جب بھی مولنا فضل الرحمٰن کے منہ میں اقتدار کا نوالہ ہوتا ہے تو پھر نہ کوٸی فتوی آٸیگا اور نہ اتحادیوں کے خلاف بیان آٸیگا کیونکہ پھر تو اقتدار ان کی منہ سے نکل جاٸیگا انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی اس ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف میدان میں نکل جاٸینگی اور ہر فورم پر اس کے خلاف مٶثر آواز اٹھائی گی اور اس کو روکنے کیلئے آٸینی اور عملی جنگ لڑیں گی 23 ستمبر جمعہ کے دن یوم احتجاج ہوگا علماء اور خطباء اس کے منفی اثرات اور شیطانی منصوبوں سے قوم کو آگاہ کرے اور جلد پورے ملک میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان بھی کرینگی انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اس بے حیاٸی سے اللہ کے قہر وغضب کو دعوت نہ دیں ٹرانس جینڈر بل کو یکسر مسترد کرے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments