بالی ووڈ کے مقبول جوڑے کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ تیار، سب حیران

کارڈ کا جو خاکہ میڈیا پر گردش کر رہا ہے اس میں ایک ماچس کی ڈبیا ہے جس پر ایک لڑکے اور لڑکی کی تصویر بنی ہوئی ہے جو سائیکل چلا رہے ہیں

بالی ووڈ میں اپنی فلموں اور کرداروں کے منفرد انتخاب کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ان دونوں اداکاروں نے شادی کا بھی انوکھا دعوت نامہ تیار کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شادی کرنے جارہے ہیں۔ شادی کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہوگی جس کے بعد ممبئی اور دہلی میں استقبالیہ کی تقاریب ہوں گی۔ اس سے قبل علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی شادی کورونا وائرس کی وجہ سے مؤخر کردی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبریں تو کافی عرصے سے گرم تھیں تاہم اب ان کی شادی کا منفرد دعوت نامہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا کارڈ اسکیچ آرٹسٹ پونیت گپتا نے ڈیزائن کیا ہے۔

کارڈ کا جو خاکہ میڈیا پر گردش کر رہا ہے اس میں ایک ماچس کی ڈبیا ہے جس پر ایک لڑکے اور لڑکی کی تصویر بنی ہوئی ہے جو سائیکل چلا رہے ہیں اور اوپر کپل میچز لکھا ہے۔ غور سے دیکھیں تو سرخ رنگ کے لباس میں جو لڑکی سائیکل چلا رہی ہے وہ ریچا چڈھا ہیں جبکہ دوسری سائیکل پر علی فضل موجود ہیں۔ اس حوالے سے کارڈ کے ڈیزائنر پونیت گپتا کا کہنا ہے کہ کارڈ میں پرانے زمانے کا تھیم اس لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ دونوں 80 کی دہائی کے ہیں اور اسے انڈین فلم پوسٹر کا لک بھی دیا گیا ہے کیوں کہ دونوں کا تعلق بالی وڈ سے ہے۔

Courtesy khouj.com
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments