صحت عامہ نیلم نے ٹائیفائیڈ سمیت دیگر متعدی امراض کے تدارک کیلئے آگاہی سیشن کاآغاز کردیا

22 ستمبر2022
وادی نیلم آزادکشمیر۔
نیلم:۔صحت عامہ نیلم نے ٹائیفائیڈ سمیت دیگر متعدی امراض کے تدارک کیلئے آگاہی سیشن کاآغاز کردیا۔
نیلم:۔کالجوں، سکولوں میں ہیلتھ سیشن میں ٹائیفائیڈ کی علامات،وجوہات،بچاؤکے طریقے سکھائے گئے۔
نیلم:۔۔ٹائیفائیڈ کے بچاؤ کے طریقے ہاضمہ درست،قبض نہ ہونے دیں،اُبلے ہواپانی کااستعمال،مریض کوہوادارکمرے میں رکھنے سمیت عالمی ادارہ صحت کے مطابق علاج معالجہ پر زور دیاگیا۔
نیلم:۔ ٹائیفائیڈ بخاری انتڑیوں کی ایک بیماری ہے جومخصوص بیکٹریاکی وجہ سے پھیلتی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرویلنس سید مبشر گیلانی
نیلم:۔ گندگی کسی نہ کسی جراثیم کی افزائش کاباعث بنتی ہے۔ٹائی فائیڈمضرصحت خوراک،آلودہ پانی سے پھیلتاہے۔اے ڈی ہیلتھ
نیلم:۔بخار،کھانسی، جسم درد،پیٹ کی خرابی ٹائی فائیڈ کی خاص علامات اس میں 103اور104 کابخارہوتاہے۔
نیلم۔ میڈیا اور طلباء صحت عامہ کے اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے موثر ترین ہے۔سیشن سے خطاب۔
نیلم:۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمتین کی طرف سے ٹائیفائیڈکے حوالے سے سیشن کے آغاز کوشہریوں کو خوب سراہاہے۔
ویوز۔
وادی نیلم:۔صحت عامہ نے ٹائیفائیڈ سمیت دیگر متعدی امراض کے تدارک کیلئے آگاہی سیشن کاآغاز کردیا۔کالجوں، سکولوں میں ہیلتھ سیشن میں ٹائیفائیڈ کی علامات،وجوہات،بچاؤکے طریقے سکھائے گئے۔ٹائیفائیڈ کے بچاؤ کے طریقے ہاضمہ درست،قبض نہ ہونے دیں،اُبلے ہواپانی کااستعمال،مریض کوہوادارکمرے میں رکھنے سمیت عالمی ادارہ صحت کے مطابق علاج معالجہ پر زور دیاگیا۔ہیلتھ سیشن کے دوران ٹائیفائیڈ،صفائی ستھرائی کے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنیلم ڈاکٹرعبدالمتین کی ہدایت پر یونین کونسل کیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرویلنس سیدمبشر گیلانی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج،آرمی پبلک سکول،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے طلباء وطالبات کوہیلتھ سیشن کے تحت وبائی امراض ٹائیفائیڈسمیت دیگر بیماریوں اوران کے ممکنہ پھیلاؤسے آگاہ کرتے ہوئے بیماریوں کی تدارک کے طریقے اور صفائی ستھرائی سمیت علاج معالجہ کے حوالے سے بتایاگیا۔شہریوں، سکول، کالج سٹاف پرنسپل غلام حسین ڈار،صدرمعلمہ،سمیت سکولوں انتظامیہ نے ہیلتھ سیشن محکمہ صحت عامہ کی طرف سے بیماریوں کے تدارک کیلئے بہترین اور بروقت اقدام قراردیاہے۔ہیلتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس سید مبشر گیلانی نے بتایاکہ ٹائیفائیڈ بخاری انتڑیوں کی ایک بیماری ہے جومخصوص بیکٹریاکی وجہ سے پھیلتی ہے،جس کی علامت لمبے عرصے تک ہلکا بخاراور سردرد شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ گندگی کسی نہ کسی جراثیم کی افزائش کاباعث بنتی ہے۔ٹائی فائیڈمضرصحت خوراک،آلودہ پانی سے پھیلتاہے۔ٹائیفائیڈ متعدی مرض ہے جوایک مریض سے صحت مندشخص کو پھیل سکتاہے۔ٹائی فائیڈبخارکی مدت 21 یوم ہے عموماً اس سے جسم پردانے نکل آتے ہیں۔ٹائی فائیڈ کی بڑی وجہ گندہ پانی،مضرصحت خوراک ہیں۔بخار،کھانسی، جسم درد،پیٹ کی خرابی ٹائی فائیڈ کی خاص علامات اس میں 103اور104 کابخارہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ گرمیوں کے موسم میں باالخصوص حفظان صحت کاخیال نہ رکھنے پر شہریوں کومختلف بیماریوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اور طلباء صحت عامہ کے اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے موثر ترین ہے۔ طلباء گھروں میں جاکرسیشن کے مطابق حفظان صحت کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کھانا کھائیں۔ ہوادار رہائش کااستعمال کریں تاکہ ٹائیفائیڈ سمیت دیگرتمام بیماریوں سے بچاجاسکے۔دوران سیشن ان کے ہمراہ WHO سے اکرام ظفر ڈسٹرکٹ مانیٹرتھے۔
سلیم خان۔ نیلم ویلی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments