اوکاڑہ زندہ قوم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیتی: ڈاکٹر اظہر محمود

رپورٹ: حافظ محمد بلال بھٹہ
رینالہ جرنلسٹ گروپ
اوکاڑہ:تحصیل رینالہ خورد

ملک و قوم کی بقاء کیلئے ہر مقام پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

یہ ملک شہداء کی قربانیوں کا صلہ ھے اس کی بقاء کیلئے اس کا دفاع ہر پاکستانی پر فرض ہے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 6ستمبر 1965 وہ دن تھا جب دشمن اپنے غلیظ عزائم لے کر میرے پیارے ملک کو مٹانے نکلا تھا مگر وہ اس بات سے بلکل بھی واقف نہیں تھا کہ اس کا ٹاکرا کس قوم سے ہونے والا ھے، جب مقابلہ شروع ہوا تو دشمن کے رونگٹے کھڑے ہو کر رہ گئے کیونکہ مسلمان مجاہد جب اپنے ملک کیلئے میدان میں اترتا ہے تو اس کی سب بڑی خواہش شہادت ہوتی ہے اور یہ چیز دشمن کو معلوم نا تھی گو یہ کہ اس ملک کی عظیم ماؤں کے شیر دل بیٹوں نے جگر کے خون سے اس ملک کی سرحدوں کو دوبارا دشمن سے بچا لیا، تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری راہنما پاکستان تحریک انصاف نے نجی محفل میں یوم دفاع پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہر مقام پر اپنے کا دفاع کریں ، یہ ملک شہداء کی قربانیوں کا صلہ ھے ،
ہماری افواج دنیا کی طاقتور اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے ہم اللّٰہ کے فضل و کرم سے ہر میدان میں دشمن کو پچھاڑنے کی طاقت رکھتے ہیں انکا کہنا تھا کہ بچوں کو تاریخ سے جوڑنا اس وقت کی اہم ضرورت ہے، نجی محفل زیر قیادت ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری، ڈاکٹر حسیب چوہدری انصاف ہاؤس میں انعقاد پذیر ہوئی، جس میں سینئر شخصیات ملک قاسم امیر، چوہدری شکیل،مہر جاوید اقبال ، حاجی شفیق الرحمن ،سمیت رینالہ جرنلسٹ گروپ کے جرنلسٹ حافظ بلال بھٹہ ، شیخ فیاض ،چوہدری اویس ،سمیت دیگر حضرات نے شرکت کی ،

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments