لودھراں(چوہدری ظفر اقبال) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،دو گینگز کے 6 ممبران گرفتار

سائیکل سمیت تقریباً 15 لاکھ کا مال مسروقہ ونقدی برآمد ۔رہزانی و موٹر سائیکل چوری گینگز سے 14 موٹرسائیکل مالیتی ساڑھے 7 لاکھ اور تقریبا 8 لاکھ نقدی بھی برآمد۔ ڈی ایس پی صدر خالد محمود نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی پولیس نے بین الاضلاعی وقاص عرف وقاصا موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا اور موٹرسائیکل چور گینگ سے 14 موٹرسائیکل مالیتی ساڑھے 7 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کی نقدی برآمد۔ موٹرسائیکل چور گینگ سے 31 موٹرسائیکل چوری کے مقدمات بھی ٹریس انہوں نے کہا کہ وقاصا موٹرسائیکل چور گینگ سے اسلحہ بھی برآمد جبکہ ممبران میں یونس ،حسنین اور امجد بھی گرفتار۔راہزنی و نقب زنی رضوان عرف جانی گینگ کو گرفتار کر لیا:جانی گینگ سے راہزنی و نقب زنی کے 8 مقدمات ٹریس ،3 لاکھ  مال مسروقہ و نقدی برآمد۔ جانی گینگ کا سرغنہ رضوان ساتھی سلیم سمیت گرفتار،اسلحہ بھی برآمد۔
گرفتار ملزمان کچھ عرصہ سے موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی خالد جاوید۔ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے ایس ایچ او سٹی ارسلان امجد اور ٹیم شاباش ۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔متحرک گینگز کے خلاف  گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

لودہراں۔۔۔ڈی ایس پی صدر خالد محمود تھانہ سٹی میں ایس ایچ او ارسلان امجد کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments