یاسین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل تخت طاؤس کے نام

یاسین پریمئر لیگ (YPL)کا انعقاد 2016 کو چیرمین شیر زمان کی سربراہی میں سندھ کے شہر کراچی بمقام آغا خان جم خان گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہوا، ابتدائی طور پر پورے یاسین ریجن سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں بابائے یاسین، تخت طاؤس، سلگان گلییڈرز، مورکھہ ایف سی، برائٹ آف سندھی، تھوئی ایف سی، سلطان اباد اور غوجلٹی کے ٹیموں نے شرکت کی۔
اپنے طرز کا شاندار ایونٹ یاسین سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات اور مختلف پروفیشن سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد سے دیار غیر میں یہ میگا ایونٹ مسلسل چھٹے دفعہ انعقاد کروانے میں کامیاب ہوئے۔ ایونٹ کا مقصد یاسین سے تعلق رکھنے والے باشندوں کے آپس میں ہم آہنگی ، اتفاق اور اتحاد کا جزبہ اجاگر کرنا اور ساتھ ساتھ یاسین کے شہریوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھنا اور جسمانی طور پر تندرست اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے ایسے سرگرمیوں کا انعقاد کرانا ہے۔ اس ایونٹ میں بغیر تعصب، رنگ نسل، زات اور مسالک کے یاسین سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو ایک چھت تلے آپس میں بھائی بھائی کا جزبہ اجاگر کرانا ہے۔یہ ایونٹ یاسین سے وابستہ افراد کا اپنے مدد آپ کے تحت بغیر کسی سرکاری اور نجی ادارے کی امداد سے اس مرتبہ گبول پارک اسٹیڈیم لیاری کراچی میں کامیاب طور پر انعقاد کروانے میں کامیاب ہوئے، اس ایونٹ میں کل دس ٹیموں نے شرکت کی، اس سے پہلے  منعقد کیے گئے سیشن میں کل آٹھ ٹیموں کو اس ایونٹ میں شرکت کرنے کا موقع ملا بعد میں ایونٹ کی شاندار کامیابی پر دو اور ٹیموں کو شامل کیا گیا جس میں تھوئی ائکان اور سلطان گلییڈرز سے دو اضافی ٹیموں کو شرکت کا موقع ملا۔ اس ایونٹ میں مورکھہ ایف سی نے تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے جب کہ ایک مرتبہ سندھی اور ایک مرتبہ سلطان آباد نے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔دفاعی چیمپئن برائٹ آف سندھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام  سیمی فائنل میں سلگان گلییڈرز نے شکشت دیکر ایونٹ سے باہر کیا،ایڈیشن 6 ،2021 کا ٹائٹل تخت طاؤس نے سلگان گلییڈرز کو شکشت دیکر ایونٹ کا چمپیئن اور ٹائٹل اپنے نام کیا اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخت طاؤس نے سلگان گلییڈرز کو شکست سے دو چار کیا، دونوں ٹیموں کے مابین کانٹہ دار مقابلے دیکھنے کو ملے، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، دونوں ٹیموں کے مابین شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملا اور شائقین بھی اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ کا اختتام بغیر کسی گول کے میچ کا فیصلہ پالنٹی کیکس پر ہوا، پلانٹی کیکس میں تخت طاؤس نے پلانٹی کیکس میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا، بادشاہی کا تاج تخت طاؤس کے سر سجھنے کے ساتھ ساتھ چمپیئن آف 2021 ٹھرا، ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ٹائٹل نیک عالم کے نام جب کہ  مین آف دی سیریز کا  ٹائٹل ارشد نے اپنے نام کرنے میں کامیاب۔میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیر باز نے کھلاڑیوں میں انعامات اور نقد کیش پرائز بھی تقسیم کیں اور شاندار ایونٹ کرانے پر یاسین پریمئر لیگ کے انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا

۔۔۔ازقلم: محبوب حسین

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments