امریکی شہری کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا۔۔۔ عجیب و غریب واقعہ جس نے سنا سر پکڑ لیا

امریکہ میں ایک شخص کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ وہ خود بھی اس پر یقین نہیں کر رہا، یہ سُن کر آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ وہ شخص خود بھی یقین نہیں کر رہا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست میسا چوسٹس کے علاقے وارسیسٹر کے رہائشی 38 سالہ شہری ‘بریڈ گاؤدیر’ منگل کی صبح جب سو کر اُٹھے تو اُنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔

جس اُنہوں نے نہار مُنہ پانی پیا تو پانی اندر جانے کے بجائے واپس باہر آ گیا، پھر کیا تھا اُنہیں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ پیٹ میں شدید درد محسوس ہوا جس کے بعد اُن کی اہلیہ انہیں اسپتال لے پہنچیں۔

ڈاکٹر نے فوری بریڈ کا ایکسرے کیا، جب ایکسرے کی رپورٹ آئی تو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایکسرے کے دوران اُن کے پیٹ میں کوئی چیز دیکھی گئی جب اس چیز کا بغور مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایپل کے ایئر پوڈز تھے۔

یہ سن کر امریکی شخص ‘بریڈ’ کو ہنسی آئی مگر جب انہوں نے رپورٹ دیکھی تو وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

بریڈ پریشان تھے کہ آخر یہ ایئر پوڈز پیٹ میں کہاں سے آئے، جب انہوں نے غور کرنا شروع کیا تو یاد آیا کہ شاید رات کو سوتے وقت انہوں نے یہ ایئر پوڈ نگل لیے۔

تاہم جب بریڈ نے صبح پانی پیا تو وہ حلق میں ہی جمع ہو گیا کیونکہ ایئر پوڈ کی وجہ سے ان کا گلہ جام ہو گیا تھا۔

بریڈ نے بتایا کہ اُن کے ایئر پوڈ دو روز قبل کہیں کھو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اِنہیں تلاش بھی کیا مگر وہ نہ مل سکے جو کہ اب ان کے پیٹ سے ملے ہیں۔

ڈاکٹرز نے اینڈو اسکوپی کے ذریعے ایئر پوڈز کو باہر نکالا جس کے بعد مریض کی سانس مکمل طور پر بحال ہوئی اور اُن کی سانس لینےکی تکلیف کی شدت بھی کم ہو گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ائیر پوڈز کی نشاندہی نہ ہوتی تو یہ بریڈ کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتے تھے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments