حسن علی اور اُن کی اہلیہ سے متعلق والدہ نے کیا بیان دیا؟

جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی، کامیابی کے پیچھے کون ہے حسن علی کی والدہ نے سب کو بتا دیا۔

گزشتہ روز ہونے والے پاک افریقہ ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی دھواں دار باؤلنگ نے مدِمقابل حریف کے ہوش اُڑا دیئے مگر حسن علی کی شاندار پرفارمنس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یہ اُن کی والدہ نے بتا دیا۔

حسن علی کی شاندار کارکردگی پر آبائی علاقے لدھاوالا وڑائچ میں بھرپور جشن منایا گیا، حسن علی کے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ اُن کے ساتھیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے کر رقص کیا۔ حسن علی کے مداحوں اور ساتھیوں نے ان کی شاندار کامیابی پر مٹھائی تقسیم کی اور نعرے بھی لگائے۔

جہاں حسن علی کے مداح اور ساتھی خوش ہیں وہیں اُن کے والدین بھی خوشی سے نہال ہیں، حسن علی کی والدہ نے ان کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ”حسن علی کی واپسی میں میری بہو کا اہم کردار ہے اُمید ہےآئندہ بھی حسن علی بہترین پرفارم کرے گا”۔

جبکہ والد کا کہنا تھا کہ ” خوشی ہے حسن علی میچ میں عمدہ پرفارم کیا، اللہ پاک نےہماری دعائیں قبول کی ہیں”۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5، 5 وکٹیں حاصل کیں، واضح رہے کہ حسن علی نے پہلی بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں ہیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments