یو ایس اوپن:سرینا ولیمز نےسلونےسٹیفنزکو ہرا دیا

Spread the love

یو ایس اوپن میں سرینا ولیمز کی ریکارڈ چوبیسویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ تیسرے راؤنڈ میں دو ہزار سترہ کی چیمپئن سلونے سٹیفنز کو ہرا دیا۔ صوفیہ کینن اور ازارینکا نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔ تفصیل کے مطابق نیویارک کے بلیو ٹینس کورٹ میں امریکی ویمن کھلاڑی کی فتوحات جاری ہیں۔ سابق نمبر ون سرینا ولیمز نے ہم وطن سلونے سٹیفنز کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ سرینا ولیمز نے دو ہزار سترہ کی یو ایس اوپن چیمپئن سلونے سٹیفنز کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔

ویمن سنگلز میں ہی امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن نے تنسانین مدمقابل کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا۔ بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا نے پولش حریف اِیگا وِیاٹیک کو چھ چار اور چھ دو کے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں