محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر ٹھکرادی

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر رکن آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کی آفر ٹھکرادی۔ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکالنے کی اپنی   غلطی سدھارنے کا خیال آگیا۔پی سی بی نے  سینٹرل کنٹریکٹ سے بےدخل محمد حفیظ کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے دھارے میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے  سابق کپتان کو ایک لاکھ روپے سے زائد کا ماہانہ کنٹریکٹ آفر کیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر ٹھکراتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ سے  خود ہی دستبردار ہوگئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ماہانہ تنخواہ لینے کے بجائے حب الوطنی سے کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دستبرداری کے بعد محمد حفیظ کو اب ریٹینر کنٹریکٹ دیا  جائے گا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں