شعیب اختر نے پی سی بی کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کردیا ہے ، لیکن اس کی وجہ کیا بتائی؟؟

راولپنڈی ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کے تیز ترین ریکارڈ ہولڈر سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پی سی بی کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کے گانے نے بچوں کو ڈرا دیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے کو بدترین گانا قرار دے دیا – اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کا گانا دیکھ کر میرے بچے ڈر گئے ہیں، مجھ سے بات نہیں کررہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا گانا بنانے پر شرم آنی چاہیئے، میڈم نورجہاں کی روح تڑپ گئی ہوگی۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ اگر گانا بہتر نہیں بناسکتے ہو مجھے کہہ دیں، اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گاسکتا ہوں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کیا کچھ کہا، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments