یونیورسٹی آف نارووال میں یونائیٹڈ اگینسٹ کرپشن کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

Spread the love
نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)
یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکا ہے.
اس لعنت کے خاتمے کے لیے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اکاونٹیبلی بیورو کے اشتراک سے “United Against Corruption” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔
سیمینار سے نیب لاہور کے ڈائریکٹر محمد رفیق میمن نے بھی خطاب کیا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر شہری اپنا کام دیانتداری اور خلوص نیت سے ادا کرے اسی طرح ہی پاکستان ایک حقیقی فلاحی ریاست بن سکتا ہے.
وائس چانسلر نے کہا کہ فرمودات قائد کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمیں کرپشن کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاقی معاملات کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رفیق میمن نے نیب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے جس کے لیے تعلیمی اداروں کے نوجوان کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں.
کیونکہ مستقبل میں انہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے.
انہوں نے بتایا کہ نیب ملک کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔
ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے پڑھے لکھے نوجوان بھی نیب کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کی مہم میں شامل ہو اور معاشرے میں اس برائی کے خلاف شعور کی بیداری میں حصہ لیں ۔
اس موقع پر کرپشن کے حوالے سے ایک آگاہی واک بھی نکالی گئی جس میں معزز مہمانوں کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔
سیمینار میں ڈائریکٹر نیب لاہور سید محمد حسنین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر مس عطیہ عظمت نے بھی شرکت کی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں