مرحومہ کلثوم نواز کو پچھلا الیکشن جتوانے کیلئے مریم نواز نے قومی خزانے کو کتنے ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، حیران کن سچ سامنے آگیا، عوام حیران رہ گئی

Spread the love

بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر مرحومہ کلثوم نواز کو الیکشن جتوانے کیلئے سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم لگا دی

مرحومہ کلثوم نواز کو پچھلا الیکشن جتوانے کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی خزانے کو کتنے ارب روپے کا ٹیکہ لگایا حیران کن سچ سامنے آگیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25 ارب روپے کی مالی بد عنوانی سامنے آگئی، آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات ہے اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا احسن اقبال بے غم رہیں، آئندہ دنوں میں آل شریف کی مالی بدعنوانیوں کے بارے میں مزید انکشافات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کے ارسطو عوام کو مزید بیوقوف بنا کر اپنے آقاں کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ نااہل نواز شریف کو بچانے، ممکنہ نااہل شہباز شریف کو باہر نکالنے اور بیگم صفدر اعوان کو لندن پہنچانے کے تمام حربے بیکار جائیں گے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عوام اور احتسابی اداروں سے قانون کے مزید تازیانے کھانے کے لیے تیار رہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں