گوجرانوالہ جلسہ میں انٹرنیشنل میڈیا کیوں اور کس کے کہنے پر پہنچا؟وزیراعظم کا کردار بھی سامنے آگیا، سینئر صحافی حامد میر کا بڑا انکشاف

Spread the love

حکومت نے بوکھلاہٹ میں کچھ ایسے اقدامات کیے کہ پورا پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں اب گوجرانوالہ پر مرکوز ہیں

گوجرانوالہ جلسہ میں انٹرنیشنل میڈیا کیوں اور کس کے کہنے پر پہنچا؟ اور وزیراعظم کا کردار بھی سامنے آگیا اس حوالے سینئر صحافی حامد میر نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاگوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ انٹرنیشنلائز ہوچکا ہے، حکومت نے بوکھلاہٹ میں کچھ ایسے اقدامات کیے کہ پورا پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں اب گوجرانوالہ پر مرکوز ہیں، اس کا کریڈٹ اپوزیشن کو جائے یا نہ جائے لیکن عمران خان اور عثمان بزدار کو ضرور جائے گا، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین غیر ملکی صحافیوں نے مجھ سے رابطہ کیا، اور کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ جلسے کی کوریج کے لیے جانا ہے، تو رات رہنے کا انتظام ہمیں کہاں پر کرنا چاہیئے؟میں نے ان سے پوچھا کہ آپ وہاں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا لیکن ابھی ہمیں ہمارے نیوزروم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بوکھلاہٹ دیکھنے میں آرہی ہے تو وہاں لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے اس لیے آپ ضرور جائیں۔حامد میر نے کہا کہ اگر اس کو نارمل طریقے سے ہونے دیا جاتا تو یہ روٹین کا ایک جلسہ ہوتا، لیکن حکومت نے بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا جس میں ایک تو انہوں نے بغاوت کا مقدمہ کردیا اور دوسرا جلسے کے بینرز اتارے گئے، پھر اس کے بعد کنٹینرز کھڑے کرنے شروع کردیے، اس کے بعد مقدمات بھی درج کرنا شروع کردیے گئے، جب کہ تمام وزرا کی طرف سے پریس کانفرنسز کی جاری ہیں، بیانات دیے جارہے ہیں،جن کی مدد سے اپوزیشن کا جلسہ کامیاب کروانے میں حکومت کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں