“وہ بھی کیا دن تھے جب۔۔۔۔۔”عدنان صدیقی نے”چائے” سے وابستہ یادیں شیئر کر دیں

Spread the love

اداکار عدنان صدیقی کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ چائے کا کپ اُنہیں ماضی کے اُن خوبصورت دنوں کی یاد دلاتا ہے جب جیب چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے۔

انسٹاگرام پرعدنان صدیقی نے چائے کی کپ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اس کپ کی کہانی سُناتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ ہر دن مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔‘

عدنان صدیقی نے چائے کے کپ سے اپنی محبت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ مجھے اس سادہ زندگی کی یاد دلاتا ہے جب جیبیں چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے، جب زندگی آسان ہوا کرتی تھی، اُس وقت دوستی ختم کرنے کے لیے نہیں کی جاتی تھی، جب خواہشیں کم اور پیار زیادہ ہوتا تھا، اُس وقت میں جوان تھا۔‘اداکار نے چائے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائے ناشتہ کا ایک جزو ہے، جب ہم چھوٹے تھے تو مقابلہ کرتے تھے کہ کون اپنا ناشتہ پہلے ختم کرے گا، اُس کے بعد ہم بھاگتے ہوئے اسکول جاتے تھے اور امّی ہم پر چلّاتّی تھیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اب چونکہ ہم بڑے ہوگئے ہیں ماحول تبدیل ہوگیا ہے لیکن میں پھر بھی کوشش کرتا ہوں اس چائے کے کپ کے ساتھ پُرانے دنوں کی یاد تازہ کروں۔‘

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں