“قائد اعظم زندہ بعد”۔۔۔۔ ماہرہ خان کے دل کی دھڑکنیں تیز

Spread the love

 اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین سے متعلق بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا قول شیئر کردیا۔

انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی تصاویئر شیئر کیں۔اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔اپنے پیغام میں انھوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواتین سے متعلق قول بھی شیئر کیا۔اپنے قول میں قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پر نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CGX2GDBhntt/?utm_source=ig_embed

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹریلر کی ریلیز سے پہلے ہی ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں کیونکہ وہ خود بھی اسے دیکھنے  کے لئے بے چین ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں