شائقین کا انتظار ختم۔۔”قائد اعظم زندہ باد” کا ٹریلر ریلیز کرنے کا فیصلہ

Spread the love

داکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر کل ریلیز کیا جائے گا۔

فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا شائقین کو بہت عرصے سے بے چینی سے انتظار ہے۔

فیس بک پر فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ فلم کا ٹریلر بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

قائداعظم زندہ باد‘ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ عکس بند کیے گئے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔

https://www.instagram.com/p/CGX-7ymprWu/?utm_source=ig_embed
Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں