“چلو پھر سینما”۔۔۔تین شارٹ فلموں کی سکریننگ لاہور میں ہوگی

Spread the love

نئے فلم میکرز کے کام کو سامنے لانے کے لئے لاہور میں ایک تقریب 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں تین نوجوان ڈائریکٹرز کی شارٹ فلموں کی سکریننگ کی جائے گی۔

اس تقریب کا اہتمام “چل پھر سینما ” نے گلبرگ کے” پاپ کارن سٹوڈیوز” میں کیا ہے۔ جن فلموں کی سکریننگ ہوگی ان میں ڈائریکٹر احسن  ندیم کی” ٹیلز آف پپو اینڈ ٹیڈی”

ڈائریکٹر اقدس وسیم کی”گھنٹہ” اور علی مہدی کی” کچراچی ” شامل ہیں۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے”چل پھر سینما” کے روح رواں مہروز امین اور اسامہ جاوید نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی شارٹ فلم پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ان نوجوانوں کا کام سامنے لانا ہے جنہیں کسی جگہ بھی موقع نہیں ملتا۔ مہروز امین نے مزید کہا کہ پاکستان میں بے شمار نوجوان شارٹ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن انہیں سکریننگ کے لئے پلیٹ فارم دستیاب نہیں تاہم اب “چل پھر سینما” نے نوجوانوں کی یہ بڑی مشکل حل کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے فلم میکر تقریب میں شرکت کرکے دوسروں کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں