پہلے خود کو تو ٹھیک کرلو۔۔۔ٹک ٹاکر جنت مرزا کی وقار ذکاء پر شدید تنقید

Spread the love

 پچھلے کچھ ماہ سے وقار ذکاء نے ٹک ٹاکرز کے خلاف ایک مہم شروع کی۔۔۔جس میں وہ واہیات ویڈیوز اور بے وقوفانہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو منظر عام پر لاکر ان کا مذاق بناتے اور انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔۔ اس بات پر اکثر لوگوں نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جس طرح وہ باقاعدہ لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کا مذاق بنا رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں اور اب تو پابندی لگ ہی گئی ہے تو پھر فالتو کی ویڈیوز کیوں بنائی جائیں اور کیوں کونٹینٹ کو دہرایا جائے۔۔۔ 

 حال ہی میں اپنے ایک بیان سے لوگوں کا شدید رد عمل حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اس بات نے کافی غصہ دلایا۔۔۔انہوں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ میں پاکستان کو چھوڑ کر جارہی ہوں کیونکہ پاکستانی اچھے نہیں۔۔۔اور اس پر انہیں بہت کچھ سننے کا ملا۔۔۔انہوں نے اس بات کا بھی جواب دیا کہ میں اگر جاپان جا رہی ہوں تو مجھے اتنا کیوں ڈپریس کر رہے ہیں میری باتوں کو پکڑ کر۔۔۔ لیکن تازہ تازہ بیان انہوں نے وقار ذکاء کے لئے دیا جس میں وہ کہتی ہیں۔۔۔میرے پیارے انکل وقار ذکاء جی۔۔۔بڑی تنقید کر رہے ہو ٹک ٹاکرز پر ریویو اور ریٹنگز کی خاطر بڑا ہم گندا میسج دے رہے ہیں نا نوجوانوں کو؟۔۔۔تمہارے شوز، تمہاری بیہودہ لائیو ویڈیو کالز، تمہارا چیلنجز دینا، تمہاری شرطیں لگانا، تہماری اسنیپ چیٹ اسٹوریز، سب نے دیکھی ہیں اور آج بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں۔۔۔ریٹنگز کے پیچھے اپنی زبان گندی مت کرو۔۔۔انکل جی کئے ہوں گے بڑے اچھے اچھے کام لیکن ایک دفعہ یوٹیوب سے اپنا کونٹینٹ تو ہٹاؤ۔۔۔پھر ہمیں جج کرنا تو اچھے لگو گے۔۔۔ہم نے بڑے اچھے کام کئے ۔۔بڑی امداد کی اور ہمیشہ نیکی کرکے دریا میں ڈالی۔۔۔آپ کی طرح ویڈیوز نہیں بنائیں ۔۔۔ 

 خود کو ٹھیک کرلو پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بولنا۔۔۔ اب دیکھنا ہے کہ اس بات کا جواب وقار ذکاء کس انداز میں دیتے ہیں۔۔۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں