کیپٹن صفدرکس کےحکم پرگرفتارہوئے؟حامد میر نےسراغ لگا لیا

Spread the love

سینئرصحافی نےعلی زیدی کےٹویٹ سےہی کیپٹن صفدرکی گرفتاری کروانےوالوں کا سراغ لگایا

سندھ پولیس نےمزارقائد کی تقدس کی پامالی کےالزام کےتحت آج صبح کیپٹن صفدرکوکراچی کےایک مقامی ہوٹل سےگرفتارکرلیاہےٓجس پرن لیگ اورتحریک انصاف دونوں ہی جماعتوں سےرد عمل آنےکا سلسلہ جاری ہےلیکن سینئرصحافی حامد میرنےعلی زیدی کےٹویٹ سے ایسی چیزتلاش کرلی کہ ہرکوئی دنگ رہ جائے ۔

تفصیلات کےمطابق علی زیدی نےٹویٹرپرپیغام جاری کرتےہوئےکہا کہ ”مزارِقائد کی بےحرمتی کرنےوالےاوباشوں کیخلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے۔ قانون ہرحال میں نافذہونا چاہیے۔ مریم نوازایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کادروازہ توڑاگیا۔ ویڈیواس کےبرعکس ہے۔ آپ کوکوئی ہتھکڑی دکھائی دےرہی ہےیالگتا ہےکہ اسےزبردستی گرفتارکیا گیا ہے۔

سینئر صحافی نے حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے ہی کیپٹن صفدرکی گرفتاری کروانے والوں کا سراغ لگایا اور ری ٹویٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وفاقی وزیر علی زیدی صاحب نے ساری کنفیوژن دور کر دی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری آئی جی سندھ کے حکم سے ہوئی یہ بات صوبائی حکومت کو پتہ نہیں تھی لیکن ایک وفاقی وزیر کو پتہ چل گئی اس لئے کہ سندھ کے آئی جی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے اب واضح ہو گیا یہ گرفتاری کس نے کرائی ؟۔“

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں