ہانیہ عامر نے ایسی کون سی غلطی کی جس نے ان کی شکل ہی تبدیل کر دی؟

Spread the love

داکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ دنوں سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے میرے ہونٹ عجیب سے ہوگئے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی بلکہ میں انسٹاگرام کا ایک فلٹر استعمال کرتی ہوں جس کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی بناوٹ عجیب لگتی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے خود بھی اس بارے میں نہیں معلوم تھا کہ اس فلٹر کی وجہ سے تصویر میں میرے ہونٹ موٹے ہوجاتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس فلٹر کا غلط استعمال کر رہی تھی جس کے نتیجے میں یہ سب ہوا، اب مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ فلٹر کا درست استعمال کیسے کرنا ہے۔‘

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں