“زیبائش”۔۔ میں کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔۔۔زارا نور عباس

Spread the love

اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ سیریل ’’زیبائش‘‘ کی ناکامی پر کہا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنا ان کی غلطی تھی لیکن اپنی اس غلطی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’’زیبائش‘‘ ناقص اداکاری، خراب ایڈیٹنگ، پلاٹ میں بے شمار غلطیوں اور سب سے بڑھ کر اقربا پروری کے باعث پہلی ہی قسط سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔ لوگوں نے اس ڈرامے کو اتنا زیادہ ناپسند کیا ہے کہ اس کی ہر قسط پر لوگ تعریف سے زیادہ تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

’’ ’’زیبائش‘‘ میں اپنی ناقص کارکردگی اور ڈرامے کی ناکامی پر حال ہی میں زارانور عباس نے ایک انٹرویو دیا ہے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ انہوں نے زیبائش سے قبل ’’چھلاوا، ’’پرے ہٹ لو‘‘ اور ’’عہد وفا‘‘ میں کام کیا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا لیکن زیبائش میں لوگوں کو میری پرفارمنس پسند نہیں آئی۔ میزبان نے زارا سے پوچھا اس ڈرامے میں کام کرنا آپ کی غلطی تھی جس سے آپ نے سیکھا ؟ جس پر زارا نور نے کہا ہاں یہ غلطی تھی۔

بعد ازاں زارا نے کہا جب میں نے یہ پراجیکٹ لیا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ پراجیکٹ کرکے میں غلطی کرنے جارہی ہوں۔ جب یہ پراجیکٹ آیا، اس کی ایڈیٹنگ ہوئی اور یہ آن ایئر ہوا تو میں نے اپنے آپ کو دیکھا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ اس طرح کے پراجیکٹ میرے لیے نہیں ہے۔ میزبان نے دوبارہ کہا غلطی ہوگئی آپ سے؟ جس پر زارا نے کہا ہاں مجھ سے غلطی ہوئی یہ سین مجھ سے اچھا نہیں ہوا اس ڈرامے کی وجہ سے مجھے میری غلطی کا اندازہ ہوا۔

زارا نور عباس نے کہا آج کی عوام بہت اسمارٹ ہوگئی ہے اب وہ حقیقت پر مبنی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے لہذا لوگوں کو ٹی وی پر کچھ بھی دکھا کر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اس ڈرامے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ایک 29 سال کی لڑکی کو ٹی وی پر 18 سال کی لڑکی نہیں دکھایا جاسکتا۔ یاد رہے ڈرامے میں زارا نور عباس نے 18 سالہ لڑکی نوشی کا کردار ادا کیا ہے۔

زارا نور نے مزید کہا اس کے ساتھ ساتھ پروڈیوسرز کو بھی پتہ چل گیا کہ اب ڈرامے میں دکھائی جانے والی کہانیوں کو بدلنا پڑے گا۔ ہمارے ملک کی 53 فیصد خواتین ورکنگ وومن ہیں لیکن ہم اپنے ڈراموں میں اس عورت کی کہانی دکھا رہے ہیں جو گھر میں رہتی ہے اور جس کا کام صرف کچن میں جاکر چائے بنانا ہے، ان عورتوں کو نہیں دکھا رہے جو خلا باز ہے، ویب ڈیزائنر ہے، کسی کمپنی میں اچھی پوزیشنز پر اچھا کام کررہی ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں