اداروں کے خلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہو گیا،خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والا ٹولہ پہلی بار قانون کی گرفت میں آیا ہے،عثمان ڈار

Spread the love

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہو گیا،خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والا ٹولہ پہلی بار قانون کی گرفت میں آیا ہے،عمران خان کا خوف پوری اپوزیشن کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے مریم نواز کی تقریر پراپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہو گیا۔ مریم نواز نے تقریر میں دراصل اپنے خاندان کی بے روزگاری کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم کی تقریر کم والد کی بے روزگاری کا ماتم زیادہ تھا۔ مریم نے کہا جو بزدل ہے وہ ہٹ جائے،جو بزدل تھا وہ تو لندن بھاگ گیا۔ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والا ٹولہ پہلی بار قانون کی گرفت میں آیا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ آپ کی مزید چیخیں نکلیں گیں کیونکہ این آر او کا ہر راستہ بند ہو چکا ہے۔ آخری امید پر جن کے پاس نمائندے بھیجے وہاں سے بھی انکار ہو گیا۔ بات نہ بنی تو باپ بیٹی نے 11 جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر زہر اگلنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر عملدرآمد کے سوا آپ کے پاس اب کوئی چارہ نہیں۔ عمران خان کا خوف پوری اپوزیشن کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دن رات عمران خان کی تسبیح پڑھنے والے کہ رہے ہیں اس کا نام نہیں لیں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ یقین سے کہ سکتا ہوں کہ مریم کے خواب میں بھی عمران خان آتا ہو گا۔ میزائل سے لے کر موٹروے تک سب کا بتا دیا اگر نہیں بتایا تو لندن اپارٹمنٹس کا نہیں بتایا۔ سوال پھر وہیں کا وہیں ہے، لندن اپارٹمنٹس کہاں سے آئے کیسے بنائے

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں