اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کرلی؛تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

اداکارہ رحمت اجمل نے خاموشی سے منگنی کرلی، منگنی کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور  قریبی دوستوں نے شرکت کی۔رحمت اجمل کی منگنی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے منگیتر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنائی ہے۔

تین بہنوں میں سب سے چھوٹی رحمت اجمل نے اے لیول کرنے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے 2018 میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کیا تھا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں