“صرف 10 دن صبر کریں ۔۔۔ پھر۔۔۔۔”جنت مرزا اب کیا کرنے والی ہیں؟

Spread the love

 پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ 10دن بعد واپس پاکستان آجائیں گی۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔انسٹا اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے جنت مرزا سے کہا کہ اب آپ واپس پاکستان آبھی جائیں جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’وہ دس دن بعد پاکستان آجائیں گی۔‘

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اُن سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کیا تو جنت مرزا نے کہا کہ ’ہم پر فرض ہے کہ ہم فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ ہمارے لیے حضرت محمدﷺ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔‘ایک صارف نے ٹک ٹاکر سے پوچھا کہ جاپان میں آپ کا کون رہتا ہے؟ جس پر جنت مرزا نے بتایا کہ ’جاپان میں اُن کے ماموں، خالہ، کزن اور بہت سارے دوست ہیں۔‘

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں