عاطف اسلم نے اپنے پرستار کو انوکھی پیشکش کردی

Spread the love

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ایک باہمت مداح کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش کردی۔

عاطف اسلم سے متاثر میٹرک کے طالب علم حذیفہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے گلوکاری کا شوق ہے، میں شروع ہی سے عاطف اسلم سے متاثر تھا، کچھ بھارتی گلوکاروں سے بھی متاثر تھا، میں کافی وقت سے ان کو سنتا آ رہا ہوں اور ان کو کاپی کر رہا ہوں۔حذیفہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عاطف اسلم اچانک ان کے سامنے آ جائیں اور انہیں ان کے سامنے پرفارم کرنا پڑے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔حذیفہ کے انٹرویو کا ایک کِلپ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس باصلاحیت نوجوان لڑکے کے گانے کی صلاحیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔‘

https://www.instagram.com/p/CGz0VDtH_Gw/

انہوں نے حذیفہ کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش بھی کردی۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں حذیفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں