ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم آجلاس

Spread the love

 نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)آج DC آفس کمیٹی روم نارووال میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی نارووال کا اھم اجلاس بسلسلہ انتظامات  جشن عیدمیلادالنبی ﷺ زیرصدارت ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاھد زمان لک۔زیرقیادت DPO نارووال چوہدری ذوالفقار احمد منعقد ہوا۔جس میں تمام محکمہ جات کے ضلعی آفیسرز۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت چوہدری حافظ محمد ذوالفقار مہیس۔محمد امجد خان کاکڑ۔ معروف عالم دین علامہ پیرقاضی محمد یعقوب رضوی۔معروف مذہبی سکالر علامہ پیرمحمدتبسم بشیر اویسی پیراویسی۔علامہ محمد سرور سلہریا۔پیر عطا ٕ الحق نقشبندی اور تمام مسالک کے نماٸندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کے راستوں کی صفائی کا اعلی انتظام ہوگا۔جلوس میں باہر سے کوٸی جلوس شامل نہیں ہوگا۔ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جاۓ گا۔۔اس موقعہ پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں واقع ہونے والی  دہشت گردی کے واقعہ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گٸی۔اجلاس دعاۓ خیر پر اختتام ہوا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں