پیزا بیچتا ہے اور اپنے والد ۔۔۔ چھوٹی عمر میں بڑا کام کرنے والے اس بچے کی چھوٹی سی کہانی جو سب کے لیے ایک نئی مثال بن گیا

آج مہنگائی کے اس دور میں کسی بھی طرز کا کاروبار کرنا ایک شخص کے بس کی بات نہیں۔ شہر کراچی میں بہت سے محنت کش لوگ رہتے ہیں جو اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہیں۔ بزنس اگر منافع بخش ہو تو کئی مزدوروں کو کام پر رکھا جاسکتا ہے لیکن اگر کاروبار بڑے پیمانے کا نہ ہو تو گھر کے چند افراد ہی اسے مل کر چلاتے ہیں۔

آج ہم جانیں گے ایسے بچے کے بارے میں جو اپنے والد کے ساتھ مل کر کھانے کا سیٹ اپ چلاتا ہے۔

کراچی کے مصروف ترین علاقے گلستان جوہر میں کبابجیز بیکرز کے قریب “پیزا 4 یو” کے نام سے ایک چھوٹا سا سیٹ اپ موجود ہے جسے یہ معصوم بچہ اپنے والد کے ساتھ مل کر چلا رہا ہے،پیزا ذائقے سے بھرپور اور قیمت میں بھی مناسب ہے۔

چھوٹی عمر میں اہم ذمہ داری لینے والے اس بچے پر اس کے والد کو بھی بہت فخر محسوس ہوتا ہوگا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments