” میں نے اپنا حساب دینا ہے”۔۔۔ نور بخاری کا تنقید کرنے والوں کو جواب

اداکارہ نور بخاری کو فیشن ایبل حجاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نور بخاری نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں قدرے فیشن ایبل حجاب میں دیکھا گیا۔اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون دوست کو شادی کی مبارک باد پیش کی، مگر ان کی جانب سے کیے گئے حجاب پر انہیں مداحوں نے کھری کھری سنادی اور ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔

لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کردیا اور تنقید کرنے والے افراد کو انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام دیا کہ اگر انہیں ان کا حجاب اچھا نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا چھوڑ دیں۔اداکارہ نے لوگوں کی تنقید پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ اپنی قبر میں اپنا حساب دیں گی، اس لیے اگر ان کا حجاب کسی کو حجاب نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا بند کردیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments