کومل رضوی کی طویل عرصہ بعد ٹی وی پر واپسی

کومل رضوی کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد ٹی وی اسکرین پر واپس آئیں گی۔

کومل رضوی جو طویل عرصہ سے ڈراموں میں نہیں دکھائی دے رہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے آگاہ کیا۔کومل رضوی کا آنے والا پراجیکٹ ایک ڈرامہ سیریل ہے جس کی ہدایات، ڈائریکٹر سیفی حسن دے رہے ہیں۔

کومل رضوی نے اس سلسلہ میں بتایا کہ وہ ہم ٹی وی کے لیے خصوصی فیملی ڈرامہ سیریل میں اداکاری ہیں جو رمضان میں نشر ہوگا۔ وہ جویریہ عباسی کی چھوٹی نند کا کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں دانیال ظفر  کو ان کی اہلیہ زویا سے متعارف کرواتی ہیں، جس کا کردار علیزے شاہ ادا کررہی ہیں۔کومل رضوی نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں زویا کا دفاع کرتی اور ساس فوزیہ (جویریہ عباسی) کے حوالے سے مدد کرتی دکھائی دیں گی۔

ڈرامے میں جویریہ عباسی، فوزیہ نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جو ویسے تو بہت اچھی خاتون ہیں لیکن اپنی بہو کے لیے ایک مشکل اور روایتی ساس ہیں۔

کومل رضوی، پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے 1999 میں ‘باؤجی باؤجی بھنگڑا ساڈے نال پاؤجی’ گانے سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کا یہ گانا راتوں رات ہٹ ہوگیا تھا۔

ان کا ڈیبیو ڈرامہ ‘ہوائیں’ تھا جو 1997 میں نشر ہوا تھا، علاوہ ازیں کومل رضوی نے ‘لہریں کبھی کبھی’، ‘تیسرا پہر’ اور ‘سمندر ہے درمیان’ میں بھی اداکاری کی۔کومل رضوی نے ‘کراچی نائٹس ود کومل’، ‘مارننگز ود کومل’ اور ‘نچلے؛ جیسے شوز کی میزبانی بھی کی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments