“بارہواں کھلاڑی”۔۔۔۔ پہلی جھلک منظر عام پر

ماہرہ خان کی پروڈکشن ‘سول فرائے فلمز’ میں بننے والی ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا ٹریلر  شیئر کیا۔ماہرہ خان نے ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ‘بسم اللہ’ لکھا’۔’بارہواں کھلاڑی’ کی ہدایت کاری عدنان سرور نے دی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر نینا کاشف اور ماہرہ خان ہیں اور ویب سیریز کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

59 سیکنڈ کے ٹریلر میں گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزہ ہاشمی، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور اداکارہ صبا  فیصل کو دکھایا گیا ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments