خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بہن کو کس اہم سرکاری ادارے میں نوکری دے دی گئی، تنخواہ کیا مقرر کی گئی؟ پی ٹی آئی نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول بشری بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کر دیا گیاہے تاہم فی الحال اس کی کوئی تردید سامنے نہیں آئی

خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بہن کو کس اہم سرکاری ادارے میں نوکری دے دی گئی اور تنخواہ کیا مقرر کی گئی؟ جبکہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔

sister of bushra bibi

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیاہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کورآرڈینٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ بشری بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پر HEC میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments