“دوستی پیار میں بدل گئی”۔۔۔زویا ناصر کی جرمن یو ٹیوبر سے منگنی

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین نے  اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔

زویا ناصر اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا تھا۔ اب جرمن یوٹیوبر نے اپنی دوست و پاکستانی اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی ہے جس کا اعلان دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا۔

زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments