بگ باس 14 کے فائنل میں بھی ’پاوری‘ ہوئی تھی؟

معروف رئیلیٹی شوبگ باس کےسیزن 14 کےکنٹسٹنٹ بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیرمبین سےمتاثرہوگئے

بھارت کےمعروف رئیلیٹی شوبگ باس کےسیزن 14 کےکنٹسٹنٹ بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیرمبین سےمتاثرہوگئے۔ گزشتہ سال اکتوبرسے شروع ہونےوالا بھارت کا مقبول ترین رئیلیٹی شوبگ باس کا سیزن 14 اختتام پذیرہوگیا ہےاوراس ضمن میں گزشتہ روزاس شوکی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بگ باس کےسیزن 14 کی فائنل تقریب کا آغازکرتےہوئےاس شوکی کنٹسٹنٹ جیسمین بھاسن نےپاوری گرل کا دنانیرکی تین جملوں پرمبنی مقبول ترین ویڈیوکا منفرد اندازاپناتےہوئےکہا:

یہ میں ہوں جیسمین بھاسین،یہ ہیں بگ باس کےکنٹسٹنٹ اوراُن کےگھروالے،یہ ہےبگ باس کی وہ ٹرافی جومیں تونہیں جیت پائی،یہاں ہورہا ہےبگ باس 14 کا گرینڈ فینالےاورہم پاوری کررہےہیں

سوشل میڈیا پر بگ باس 14 کے فائنل کی تقریب کی اس پاوری ویڈیو کو ہیش ٹیگ ’پاوری ہورہی ہے‘ کے ساتھ بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح سب سے مضبوط اُمیدوار روبینہ دلیک قرار پائی ہیں۔ بگ باس 14 میں روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی اس گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments