جرمن سفیربھی عابدہ پروین کےگانےپرمرمٹے

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کوان کےصوفیانہ کلام کی بناء پرنا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں جرمن سفیربرائےپاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نےعابدہ پروین کی سالگرہ کےموقع پرایک ٹوئٹ کی۔ ٹوئٹ میں برنہارڈ نےلکھا کہ ‘صوفیانہ کلام کی ملکہ عابده پروين کی روح پرورآوازکا میں مداح ہوگیا ہوں’۔

انہوں نےکہا کہ ‘اردو زبان نہ سمجھنےوالوں کےدلوں پربھی عابدہ جی کی موسیقی سحرطاری کردیتی ہے’۔ جرمن سفیرنےٹوئٹ کےآخرمیں عابدہ پروین کوسالگرہ کی مبارکباد دی اورکہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔ خیال رہےکہ 2012 میں عابدہ پروین کوان کی فنکارانہ خدمات کےاعتراف میں ہلالِ امتیازسےبھی نوازا گیا تھا۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments