ایرانی کے سپریم لیڈر خواتین کارٹون کریکٹرز کیلئے حجاب لازمی قرار دیدیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیاہے۔اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟ اس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں لیکن حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments