کورونا وائرس مزید 16 افراد کو نگل گیا، اموات کی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے

کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments