صارفین اب دنا نیرکودیکھ دیکھ کرتھک گئے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فرنچائزپشاورزلمی میں شمولیت اختیارکرنےپر’پاوری گرل‘ کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سےخوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق 17 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو پرکچھ ہی دنوں میں لاکھوں دلوں میں گھرکرنےوالی دنا نیرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سےسخت تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پردنا نیرکی پی ایس ایل کی ٹیم پشاورزلمی کےمالک جاید آفریدی کےساتھ خوب تصاویروائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دنا نیراورجاوید آفریدی نےپشاورزلمی کی آفیشل شرٹس پہنی ہوئی ہیں اوروہ گراؤنڈ میں موجود پی ایس ایل کےرواں سیزن میں کھیلےگئےپشاورزلمی کےپہلےمیچ سےمحظوظ ہورہےہیں۔

وائرل تصویروں پرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سےجاوید آفریدی کودنا نیرکوپشاورزلمی ٹیم کا حصہ بنانےپرخوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جبکہ ’پاوری گرل‘ پربھی خوب تنقید ہورہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہےکہ وہ اب دنا نیرکودیکھ دیکھ کرتھک گئےہیں جبکہ چند انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہےکہ دنا نیرکوپی ایس ایل کا حصہ نہیں بننا چاہیےتھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک مختصرویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دنانیرپاکستان کےشمالی علاقےنتھیا گلی میں اپنے دوستوں کےساتھ موجود تھیں پارٹی کررہی تھیں۔ دنانیرکا انگریزی بولنےکا انوکھا اندازسوشل میڈیا صارفین کواس قدربھایا کہ رات ورات اس پرسینکڑوں میمزویڈیوزبنا ڈالیں اورصرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بالی ووڈ سٹارز’پاوری‘ کرنےلگے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments