میں نے اپنے آپ کو زیادہ مشہور کرنے کے لئے یہ شرمناک حرکت کی لیکن اس کی وجہ کیا تھی؟ سابق سٹار زارا میکڈرمٹ نے اپنا سچ بتا دیا

میں نے اپنے آپ کو زیادہ مشہور کرنے کے لئے یہ شرمناک حرکت کی لیکن اس کی وجہ کیا تھی؟ سابق سٹار زارا میکڈرمٹ نے اپنا سچ بتا دیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔

میں بس چاہتی تھی کہ مجھے پسند کیا جائے۔ میں نے یہ اپنے آپ کو زیادہ مشہور کرنے کے لیے کیا، لیکن اس کا الٹا منفی اثر ہوا۔ لو آئیلینڈ کی سابق سٹار زارا میکڈرمٹ اپنے بچپن کے ایک خاص مشکل دور کا ذکر کرتی ہیں۔ جب وہ 14 برس کی تھیں تو ان کے سکول کے ایک دوست نے انھیں مجبور کیا کہ وہ اسے اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں۔ زارا کے لیے سکول کا تجربہ کوئی خوشگوار تجربہ نہیں تھا۔ انھیں بلی (یعنی بے جا دباؤ ڈالنا) کیا گیا، انھیں بتایا گیا کہ اگر کوئی لڑکا انھیں پسند کرے گا تو اس سے دوسرے کلاس فیلوز میں ان کی سماجی حیثیت بہتر ہو گی۔ لیکن اس لڑکے نے ان کی تصاویر کو سکول میں دوسرے لڑکوں کے ساتھ شیئر کیا، اور چیزیں بگڑتی گئیں۔

زارا نے زوم کال پر بتایا کہ وہ اسے سمجھ ہی نہ سکیں۔ یہ میری زنگی کے ایک نہایت اہم موڑ پر ہوا تھا۔ آپ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کون ہیں، اور کچھ زیادہ بالغ ہو رہے ہوتے ہیں۔ وہ بہت سیاہ دور تھا، جسے میں نے بھلانے کی کوشش کی ہے۔ تصویروں کے گردش کرنے کے کچھ دن بعد بہت زیادہ تھک گئی تھی۔ میرا خیال ہے کہ مجھے یاد ہے کہ میں مناسب طریقے سے کھا پی نہیں رہی تھی، مجھے یاد ہے میں مناسب نیند نہیں لے رہی تھی، مجھے یاد ہے کہ میرا موڈ متواتر بجھا ہوا تھا جسے آپ بہتر نہیں بنا سکتے تھے۔ میں خود کشی کا سوچنے لگی تھی۔ اتنی بری حالت تھی۔ مجھے پتا تھا کہ جب یہ تصاویر باہر آئیں گی تو مجھے زیادہ تنگ کیا جائے گا، یہ ایک ایسی چیز تھی جسے میں برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ میں کہتی ہوں کہ اس کا اثر آج بھی مجھ پر ہوتا ہے۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments