لالازارو مضافات میں ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ قابل قبول نہیں۔ اے این پی لالازار2

اے این پی لالازار کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت خیرالبشر صدر اے این پی لالازار منعقد ہوا۔ اجلاس سے صدرخیرالبشر۔ سینئر نائب صدر بصیراللہ خان اور جنرل سیکرٹری ہمایون یوسفزئ نے خطاب کرتے ہوئے پیسکو حکام سے پرزور اپیل کی کہ ملکنڈھیر اور لالازار کالونی و مضافات میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ جو روزانہ کے بنیادوں پر مسلسل 16 گھنٹے بلاجواز اور غیراعلانیہ کی جاتی ہے کا سلسلہ رکوائے بصورتِ دیگر تمام مذہبی اور سیاسی مکتبہ فکر بشمول سول سوسائٹی کو لے کر بھرپور احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو حکام کے ذمے ہوگی۔ انہوں نے دو دن کا الٹی میٹم دے کر پیسکو حکام سے اس مسلے کو حل کرنے کی درخواست کی بصورت دیگر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments