چھوٹی بہنیں مجھ سے زیادہ تیز ہیں-انڈسٹری کی سیدھی سادھی بڑی بہنیں

بڑی بہنیں

 کہتے ہیں پہلا بچہ یوں بھی بڑا سیدھا اور معصوم ہوتا ہے اور اس کے بعد پھر تمام بچوں کو کنٹرول کرنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔خاص طور پر بڑی بیٹیاں تو عموماً بہت سیدھی اور ماں باپ کا کہنا ماننے والی ہوتی ہیں۔۔۔کچھ ایسی ہی ہیں انڈسٹری کی بڑی بہنیں۔۔۔ صنم جنگچار بہنوں میں سب سے بڑی بہن صنم جنگ اکثر بتاتی ہیں کہ میں اپنی بہنوں میں ابھی تک اکیلے سفر نہیں کر سکتی۔۔۔امی یا کوئی بہن میرے ساتھ لازمی جاتی ہیں۔۔بڑی بیٹی ہونے کے باوجود مجھ سے زیادہ چھوٹی کی چلتی ہے۔۔۔صنم کا کہنا ہے کہ میں شروع سے ہی والدین کی بات کو با آسانی مان جایا کرتی تھی اور کوشش کرتی تھی کہ انکا کہا ہوا نا ٹالوں ۔۔۔لیکن چھوٹی بہنوں کی دفعہ میں سب کچھ الٹا ہوگیا۔۔۔کیونکہ وہ سمجھدار بھی شاید مجھ سے زیادہ ہیں اور ان پر والدین کی روک ٹوک بھی کم ہی ہے۔۔۔اب بھی میں اپنے والد سے ڈرتی ہوں جبکہ وہ سب سے زیادہ مجھ سے ہی محبت کرتے ہیں۔۔۔

 سبرین حسبانیاداکارہ سبرین حسبانی نے گرچہ انڈسٹری کو چھوڑ ہی دیا ہے لیکن ان کی چھوٹی بہن صنم بلوچ ان کے مقابلے میں زیادہ تیز اور چالاک تھیں۔۔۔سبرین نے چھوٹی عمر سے ہی والدین کے درمیان علیحدگی اور پھر بہن بھائیوں کا بٹوارہ ہوتے دیکھا۔۔۔ایسی صورت میں وہ ہی چھوٹے بہن بھائیوں کو سنبھالتی تھیں اور ذہنی طور پر اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑی اور سمجھدار ہو چکی تھیں۔۔۔چھوٹے بہن بھائی تو ان کے مقابلے میں کافی تیز نکلے لیکن وہ آج بھی اپنے اس کردار کے زیر اثر ہی ہیں۔۔۔

 ندا یاسرندا یاسر کا کہنا ہے کہ میری چھوٹی بہن سویرا باقاعدہ محلے کی بدمعاش تھی بچپن میں اور اس کی شکایتیں بھی آتی تھیں جبکہ میں ہمیشہ والدین کی وہ والی بیٹی تھی جو نا صرف ڈر جاتی تھی بلکہ اپنے سارے فیصلوں میں والدین کی مرضی کو شامل کرنا لازمی سمجھتی تھی۔۔۔آج بھی اتنی شہرت آنے کے باوجود چھوٹی بہنیں ان پر زیادہ حکم چلاتی ہیں

W3Schools.com
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments