شیف یہ میٹھی ٹکیاں کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے وہ راز جو ہر خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے

میٹھی ٹکیاں کھانے کا دل اکثر ہی لوگوں کو چاہتا ہے، مگر خواتین بنانے سے منع کر دیتی ہیں صرف یہ سوچ کر کہ اتنی محنت کا کام کون کرے اور بنانے کے بعد دل بھی خوش نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہ یا تو بہت سخت بن جاتی ہیں یا پھر بلکل ایسی بنتی ہیں کہ فرائی کرتے ہوئے ٹوٹ جاتی ہیں، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں شیف کی بتائی ہوئی ترکیب جس کو آپ بھی آزمائیں اور ٹکیاں بنائیں یہ بہت مزے دار اور ذائقے دار بنیں گی۔

ٹپ:

٭ سب سے پہلے الائچی اور گُڑ کو پیس لیں کہ پاؤڈر تیار ہو جائے۔

٭ پھر دو کپ میدے کو ایک برتن میں ڈالیں۔ اس میں ایک کپ پسی ہوئی چینی، گھی، ایک کپ سوجی، دو چمچ دہی اور سفید تل ڈال کراسے ہاتھوں سے اچھی مکس کریں۔

٭ پھر اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں، باریک پسے ہوئے پستے اور بادام ملا کر اچھی طرح سخت آٹا گوندھیں۔

٭ پھر اس کو ڈھک کر 15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

٭ اب اس آٹے کی بڑی روٹی بنائیں اور کسی ڈھکن کی مدد سے گول ٹکیاں کاٹ لیں۔

٭ اب کڑاھی میں گھی ڈالیں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔

٭ لیجیئے بن گئی شیف کی طرح بتائی گئی میٹھی ٹکیاں، اب جب بھی دل چاہے آپ بنائیں اور کھالیں یہ نرم و ملائم اور بہت مزے دار بنیں گی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments