زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ، افغان بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کی ڈبل سنچری

پہلے روز 86 رنز پر ناٹ آؤٹ حشمت اللہ نے سنچری مکمل کی، بارہ چوکوں کی مدد سے 276 گیندوں پر انہوں نے یہ اننگز کھیلی

حشمت اللہ شاہدی کی ڈبل سنچری اور اصغر افغان کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز چار وکٹ پر 545رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز افغانستان نے تین وکٹ پر 307رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔ پہلے روز 86 رنز پر ناٹ آؤٹ حشمت اللہ نے سنچری مکمل کی، بارہ چوکوں کی مدد سے 276 گیندوں پر انہوں نے یہ اننگز کھیلی۔ دوسرے اینڈ سے اصغر افغان نے 150 رنز مکمل کیے، افغانستان کی چوتھی وکٹ 428رنز پر گری جب اصغر افغان 164رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حشمت اللہ اور اصغر افغان کے درمیان 307 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی جو کسی بھی وکٹ کیلئے افغانستان کا ریکارڈ ہے۔ حشمت اللہ کے نئے پارٹنر ناصر جمال نے بھی نصف سنچری بنائی، وہ 55رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ دوسرے اینڈ سے حشمت اللہ نے ڈبل سنچری مکمل کی، انہوں نے 21 چوکے اور ایک چھکا لگایا جس کے فورا بعد افغانستان کے کپتان نے اننگز چار وکٹ پر 545 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔ جواب میں کھیل کے اختتام تک زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنالیے تھے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments