میں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی کیونکہ میری امی کہتی تھی کہ یہ عجیب لگتے ہیں۔۔۔ لوگ ہونٹوں کی سرجری کیوں کرواتے ہیں؟ دیکھیں چہرہ بگاڑ دینے والی چند عجیب و غریب تصاویر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاسمیٹک سرجری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ہر کوئی شوق کے خاطر یہ خطرہ مول نہیں لیتا بلکہ اکثر کچھ لوگوں کو طعنوں اور کڑوی باتوں کی وجہ سے یہ قدم اُٹھانا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں کوئی خود کیسا ہی کیوں نہ ہو مگر دوسروں کو طنزومزاح کا نشانہ ضرور بناتے ہیں۔

آج ایسی ہی ایک کہانی آپ کے لئے لائے ہیں جہاں ایک لڑکی کے ہونٹ قدرتی طور ہر بڑے اور موٹے تھے جس کی وجہ سے اُسے بہت مشکلات کا سامنا تھا۔

اپنے ہونٹوں کو کم کروانے والی لڑکی

امین سینر نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ ‘میری امّی کہتی تھیں کہ تمہارے ہونٹ کسی ربڑ کی طرح لگتے ہیں’ اس لئے انہوں نے اپنے ہونٹوں کو سرجری کے زریعے کم کروایا اور بار بار سرجری کروانی پڑی۔

بڑے ہونٹوں کی خواہش نے خطرے میں ڈال دیا

اِسی طرح ایک اور خاتون کو اپنے چپٹے اور پتلے ہونٹ بلکل پسند نہیں تھے تو وہ ہر 2 ماہ بعد اپنے ہونٹوں میں فِلر کرواتی ہیں کلوڈیا رائٹ کہتی ہیں کہ ‘میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونٹ بڑے لگیں مجھے اچھا لگتا ہے’ کلوڈیا کو سرجری کے دوسرے دن اپنے سوجن زدہ ہونٹ پسند ہیں اور اب وہ ہر 2 ہفتے میں ایک بار بھی فِلر کروانا چاہتی ہیں جبکہ یہ عمل وہ پچھلے 18 ماہ سے کر رہی ہیں مگر اب ان کے ہونٹ بہت ہی عجیب اور بدنما لگتے ہیں اور وہ اس سے پریشان ہیں۔

کیا اب کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے؟

برٹش ایسوسی ایشن فار ایستھیٹِک پلاسٹک سرجن نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے ممبروں کے ذریعہ سرانجام دینے والے کاسمیٹک طریقہ کار میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس حیرت انگیز کمی کی وجہ ان سرجری کے سائیڈ افیکٹس اور مہنگی کاسمیٹک سرجری ہے، کہیں لوگوں کی باتوں سے تنگ آکر خواتین اور مرد اپنی قدرتی خوبصورتی کو بناوٹی بنواتے ہیں تو کوئی خوبصورت نظر آنے کی چاہ اور منفرد لگنے کے خاطر اس خطرناک پروسیجر سے گزرتے ہیں۔

تاہم اب تک دیکھی جانے والی رپورٹس کے مطابق کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری اگرچہ کچھ دن فائدہ پہنچاتی ہے تو بعد میں اس کے حیرت زدہ اور بھیانک انجام بھی سامنے آتے ہیں۔

اس لئے اگر قدرتی خوبصورتی کو ہی دِل سے قبول کر لیا جائے تو یہ ہی انسان کے لئے بہتر ہے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments