نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر

نارووال(بیورو رپورٹ۔رانامحمد مدثر)نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر،ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور صدر انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب چوہدری سجاد مہیس کی طرف سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد خالداور ایم ایس ڈاکٹرمحمد شہباز کو مبارکباد،ڈپٹی کمشنر نارووال اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سجاد مہیس نے ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز کو خصوصی طورپر مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تمام شعبوں میں نمایاں حیثیت اختیار حاصل کرچکا ھے بالخصوص شعبہ  ڈائیلاسز،ایمرجنسی ،گائنی ودیگر شعبہ جات میں ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف جس طرح مریضوں کے علاج معالجے پر توجہ دے رہے ہیں،ان کی خدمات قابل ستائش ہیں جس پر وہ حقیقی معنوں میں مبارکباد کے مستحق ہیں اوراس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز کی زیر نگرانی پوری ٹیم آحسن انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ھے۔انہوں نے امیدکی کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح خدمت خلق کے جذبےکے تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے مزید محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے گے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد شہباز نے اس حوالے سے کہا کہ صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر آنا ہمارے لیے ایک اعزازھےاوراس کا تمام ترسہرا ڈپٹی کمشنر نارووال کےسرجاتا ھے جو براہ راست مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی آپ گریڈیشن کے لیے دن رات کوشاں ھے اوراس سلسلہ میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ   پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے ہمیشہ کی طرح ہر موقع پر ہسپتال انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی سرپرستی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال آئندہ بھی اسی طرح خدمت خلق کے جذبے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔صوبہ بھر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پہلے نمبر پر آنے پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد افضال راجپوت،اے ایم ایس ڈاکٹر محمد سرفرازسمیت انچارچ شعبہ ڈائیلاسز طارق شاہین،ہیڈ نرس مقبول فاطمہ،عدیلہ ارشد ودیگر نے ایم ایس ڈاکٹرمحمد شہباز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments