انھیں کروڑوں کے تحفے بھی ملے ہیں! دنیا کے وہ صدر اور وزیرِ اعظم کو ملنے والے مہنگے ترین تحائف جن کی قیمت آپ کو بھی حیران کر دے گی

تحفہ، تعلقات میں استحکام کی علامت ہے، اسلام میں بھی تحفے تحائف دینے کو اہمیت حاصل ہے جبکہ تحفے دینا، رشتوں کو جوڑنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

آج ہم آپ کو دنیا کے چند خاص وزریرِ اعظم اور صدور کو ملنے والے بیش قیمت اور خاص تحفوں کے بارے میں بتائیں گے۔

امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کو ملنے والے تحائف

دنیا بھر میں امریکہ کو اپنی معیشت اور طاقت کی بنا پر تقویت اور اہمیت حاصل ہے تاہم تحفوں کی وصولی میں سابق امریکی صدور پیش پیش رہے ہیں۔

1928ء کے بعد سے امریکی صدور پر تو جیسے تحفے تحاف کی بارش ہی ہونے لگی، بہت سے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے گئے جبکہ کچھ تحائف قیمتاً خرید لیے گئے۔

ان میں قیمتی جانوروں، اعلیٰ کیک، تلواریں، خنجر، غالیچے، ہاتھی، کتے، آڑو کے بیج، کتابیں، گھوڑوں کی زین، سونے کے ہار، کف لنگز، میز اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔

نایاب نسل کے ہاتھی، گھوڑوں اور کتوں کو توشہ خانہ میں رکھنا نا ممکن تھا تاہم اس لئے زیادہ تر جانور خرید لیے گئے، امریکی صدور کو مہنگے ترین تحفے سعودی عرب سے ملے، کچھ تحفوں کی قیمت 50 لاکھ ڈالر یعنی 50 کروڑ روپے تھی۔

میانمیار کی صدر نے ہیلری کلنٹن کو سیاہ رنگ کا نیکلس تحفے میں پیش کیا ہیلری بھی آخر عورت ہیں کیا کرتی 970 ڈالر خزانے میں جمع کروا کر انہوں نے یہ خرید لیا۔

سابق آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اوباما کو دوستی کا جھنڈا اور صدارتی مہر تحفتاً پیش کی، انہیں سیاہ چمڑے کے خوبصورت پیکٹ میں پیک کیا گیا تھا۔

سابق صدر اوبامہ کو قیمتی تلوار بھی تحفے میں ملی اور جانوروں سمیت 12 قیمتی تحائف دئیے گئے، سعودی عرب نے سابق صدر اوبامہ کو ہیرے موتیوں سے جڑی تلوار بھی پیش کی تھی۔

پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم کو ملنے والے تحائف

پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم کو ملنے والے بیش قیمت تحائف کی فہرست بھی لمبی ہے تاہم انہیں بھی توشہ خانوں میں رکھا جاتا ہے اور کوئی وزیرِ اعظم خریدنا چاہے تو نیلاپی کے زریعے خرید سکتا ہے۔

وزیراعظم کو ملنے والے تحائف میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کی مہنگی ترین گھڑی بھی کے ساتھ ساتھ ٹی سیٹ، لاکٹ سیٹس، جیولری، جائے نماز، رائفل، قہوہ سیٹ، ڈیکوریشن کی چیزیں اور دیگر تحائف شامل ہیں جن کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں میں ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوان کو ملنے والے بیش قیمت تحائف

ترکی کے صدر طیب اردوان کو ملنے والے بیش قیمت تحائف

موجودہ دور میں ترکی کے صدر کی ہر طرف ہی دھوم ہے، لوگ ان کی شخصیت اور اسلامی نقطہ نظر سے متاثر ہیں اور مستقبل کے حوالے سے ان سے بے حد امید لگائے ہوئے ہیں، تاہم ططب اردوان کو ملنے والے تحائف بھی ان ہی کی طرح منفرد اور بیش قیمت ہیں۔

طیب اردوان کو قطر کی جانب دنیا کا بہترین اور مہنگا ترین سے 400 ملین ڈالر کا فلائینگ جیٹ تحفے میں دیا گیا یہ کسی بھی صدر کو ملنے والے مہنگے ترین تحفوں میں سے ایک ہے۔

جبکہ فلسطین نے ایک تقریب کے دوران طیر اردوان کو ایک منفرد تحفہ پیش کیا یہ صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی علامت ہے جس میں عربی زبان میں کلمات لکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک بڑے تمغے جیسا ہے البتہ یہ بے حد مہنگا اور قیمتی بھی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی حکام کی جانب سے طیب اردوان کو ایک خوبصورت اور قیمتی موتیوں سے بنی تسبیح بھی تحفے میں ملی ہے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments